کراچی کی گیس پر کٹ لگ گیا، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

کراچی کی گیس پر کٹ لگ گیا، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ
کراچی کی گیس پر کٹ لگ گیا، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی تقریباً آدھی گیس کم کر دی ہے جس سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کی بناءپر کراچی کی گیس چالیس فیصد کم کی گئی ہے۔ دوسری جانب کے ای ایس سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید : بزنس