نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کےلئے نامزدکرنے کا امکان

نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کےلئے نامزدکرنے کا امکان

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو آئی سی سی کی صدارت کےلئے نامزدکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بگ تھری کی حمایت کرنے پر آئی سی سی کے آئندہ صدر کا عہدہ پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرکٹ گورننگ باڈی کے نئے آئین کے تحت تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہیں جبکہ صدر کے عہدے کی حیثیت رسمی رہ گئی ہے۔ لیکن کونسل کی صدارت کی اہمیت ضرور ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے حال ہی میں کہا کہ انہیں آئی سی سی کی صدارت میں دلچسپی نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق چیئرمین اور گورننگ بورڈ کے سرکاری رکن نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا صدر نامزد کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہونے کی توقع ہے۔ نجم سیٹھی آئی سی سی کے کئی اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ عالمی کرکٹ کے معاملات کو سمجھنے لگے ہیں۔ وہ گورننگ باڈی کا صدر بن کر پاکستان کے مفادات کا بہتر طور پر تحفظ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -