کروشیا‘ شکست زدہ باکسر نے ریفری پر حملہ کر دیا
زگرب(آن لائن)کروشیا میں شکست زدہ باکسر نے ریفری پر حملہ کر دیا،باکسنگ مقابلے بڑے جوشیلے ہوتے ہیں لیکن کروشیا میں ہارے ہوئے باکسر نے ریفری پر حملے نے اس کھیل کو بھڑکیلا بھی بنا دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کروشیا میں یورپین یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کا غیر معروف میچ منفرد حملے کی وجہ سے خاص بن گیا۔ میزبان ملک کا باکسر اپنے حریف سے مات کھا گیا جس کا غصہ اس نے فیصلہ دینے والے پر نکال دیا۔
میچ کے بعد شروع ہونے والے اس "میچ" نے منظر نامے کو یادگار بلکہ شاہکار بنا دیا۔ ریفریز پر تشدد کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ فٹبال کا جوشیلا کھیل ہو یا چھینا جھپٹی کی گیم باسکٹ بال، کبھی کبھی ریفری بھی ہتھے چڑھ جاتا ہے جس سے مقابلہ تو دلچسپ نہیں ہوتا لیکن خبر ضرور کراری ہوتی ہے۔