دبئی ٹیسٹ، پاکستان نے عمران خان اور یاسر شاہ کو ٹیسٹ کیپ دی

دبئی ٹیسٹ، پاکستان نے عمران خان اور یاسر شاہ کو ٹیسٹ کیپ دی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر عمران خان اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے ڈیبیو کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ وکٹ بیٹنگ ہے، شروع میں بلے بازوں کےلئے سازگار ثابت ہوگی اور آگے چل کر سپنرز کو سپورٹ کرے گی۔ فاسٹ باﺅلر عمران خان اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ پچ اچھی ہے، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کا توازن بہتر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے آل راﺅنڈر مچل مارش اور سپنر سٹیو اوکیف نے ڈیبیو کیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹرز کی تعداد چار سو انتالیس ہوگئی ہے۔

مچل مارش نے تئیسویں سالگرہ کے دو دن بعد ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ان کے والد جیف مارش اوربھائی شین مارش بھی آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ جیف مارش اور ڈیوڈ بون اسی کے عشرے میں آسٹریلیا کا کامیاب ترین اوپننگ پلےئر تھا۔ مچل مارش آل راو¿نڈر ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے نو ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔ اڑتیس فرسٹ کلاس میچز میں مچل مارش نے سترہ سو اڑسٹھ رنز اسکور کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی