پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہوگا جس مےں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک سے زیادہ عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کا معاملہ بھی اےجنڈے کا حصہ ہے اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان،اسٹنٹ کوچ شاہد اسلم سلیکٹرز محمد اکرم اور اعجاز احمد کو اپنی دوہری ذمے داری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا طویل ایجنڈا رکھا گیا ہے۔چیئرمین شہریار خان کپتان مصباح الحق کے معاملے پر گورننگ بورڈ کو بریفنگ دیں گے۔اور بتائیں گے کہ آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کے میچوں میں پاکستان ٹیم کی شکست کی کیا وجہ تھی اور دبئی میں کپتانی کا بحران کس طرح سامنے آیا تھا اور انہوں نے مصباح کو کس طرح اعتماد دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس مصباح الحق کی کپتانی کا بحران حل ہوچکا ہے۔اس پوری صورتحال پر گورننگ بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔تاہم ایجنڈا آئیٹم میں پی سی بی میں ڈبل رول ادا کرنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس بات کے امکان ہیں کہ اجلاس میں گورننگ بورڈ کی منظوری سے دو ذمے داریوں نبھانے والوں کو فارغ کیا جائے گا۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی گورننگ بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔جبکہ یوبی ایل کے منصور مسعود خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -