ویسٹ انڈین پلیئرز آئی پی ایل میں شرکت کرےنگے،نجیب بسوال

ویسٹ انڈین پلیئرز آئی پی ایل میں شرکت کرےنگے،نجیب بسوال

حیدر آباد (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کے چیئرمین رنجیب بسوال نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈین پلیئرز کا اچانک دورہ بھارت سے دستبردار ہونے کے باوجود کالی آندھی کے پلیئرز آئندہ برس آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔ کالی آندھی کے کھلاڑیوں نے گزشتہ ہفتے بورڈ اور ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاوضوں کے حوالے سے جاری تنازع کی وجہ سے دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کر سیریز مکمل کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بھارت کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ دو طرفہ سیریز معطل کر دیں اور اس بات کا بھی خدشہ تھا کہ ویسٹ انڈین پلیئرز پر آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بسوال نے بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین پلیئرز پر آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی، کھلاڑیوں کے دورے سے دستبردار ہونے کا ذمہ دار ویسٹ انڈین بورڈ ہے اسلئے کھلاڑیوں کو سزا دینا درست نہیں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی