پاکستان اور آسٹریلیا چار سال بعد ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوئے

پاکستان اور آسٹریلیا چار سال بعد ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوئے

دبئی (آن لائن)چار سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کے اسٹیج پر مدمقابل ہوں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کپتان اچھی کارکردگی کیلئے پ±رامید ہیں۔آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو بار بار شکست کا مزہ چکھایا، مصباح الیون جیت کو ترستی رہ گئی، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کی ٹرافیاں کینگروز لے اڑے مگر پکچر ختم نہیں ہوئی، ابھی ٹیسٹ کا معرکہ باقی ہے۔یہ میلہ کون لوٹے گا، کیا بڑا فارمیٹ پاکستان کو راس آئے گا، یا یہاں بھی آسٹریلیا کی دال گلے گی۔، ٹیسٹ سیریز نہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد دے گی۔ نہ پچھلی ناکامیوں کا ازالہ کرے گی، مگر مرجھائی ہوئی ٹیم کو نیا حوصلہ ضرور مل سکتا ہے یہ چمکتی دمکتی ٹرافی کس کے پاس آئے گی، اس کا اصلی وارث کون ہوگا، یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی