یونس خان نے ویون رچرڈز، یوسف اور چیپل کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

یونس خان نے ویون رچرڈز، یوسف اور چیپل کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ میچوں میں انضمام الحق اور ایلسٹرکک کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ کیریئر کی 25 ویں سنچری کے ساتھ یونس خان نے ویون رچرڈز، محمد یوسف اور گریگ چیپل کو پیچھے چھوڑ دیا، تینوں بلے بازوں نے 24، 24 سنچریاں سکور بنا رکھی تھیں۔ بدھ کو دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں سنچری ہے، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے محمد یوسف کی 24 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر انضمام الحق کی 25 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی