ملالہ کے نام پر ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نوجوان ملالہ یوسفزئی کے نام پر وویمن ورلڈ کپ منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع ابلا غ کے مطابق پی سی بی کے اس اقدام کا مقصد ملالہ یوسفزئی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔بچیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی 17 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو رواں ماہ امن کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔