دوستانہ میچ، آفریدی الیون نے ٹی ڈی پی الیون کو شکست دےدی

دوستانہ میچ، آفریدی الیون نے ٹی ڈی پی الیون کو شکست دےدی

بنوں (آئی این پی) بکا خیل کیمپ میں دوستانہ کرکٹ میچ میں آفریدی الیون نے ٹی ڈی پی الیون کو شکست دے دی، آئی ڈی پیز کی ٹیم مقررہ10 اوورز میں 88رنز کے تعاقب میں 40رنز بنا سکی، شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بکا خیل کیمپ میں دوستانہ میچ میں آفریدی الیون نے پاک فوج اور آئی ڈی پیز کی مشترکہ ٹیم کو 48 رنز سے شکست دے دی، آفریدی الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں پاک فوج کی ٹیم کو 88رنز کا ہدف دیا، کپتان شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 45رنز اسکور کئے اور باﺅنڈری پر کیچ ہوئے جبکہ ٹی ڈی پیز کی ٹیم کا مقررہ اوورز میں 40رنز بنا سکی، میچ کے اختتام پر چیف گیسٹ میجر جنرل عاصم باجوہ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح سے کیمپ میں آئی ڈی پیز کو سہولیات دی ہوئی ہیں مجھے نہیں لگتا کہ آئی ڈی پیز واپس اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں، آئی ڈی پیزکی ٹیم میں دو، تین پلیئرز اچھے ہیں جن پر اگر محنت کی جائے تو وہ مستقبل میں کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ساتھ ساتھ بنوں میں آئی ڈی پیز کے لئے اکیڈمی بھی بنواﺅں گا۔

میجر جنرل عاصم باجوہ نے شاہد آفریدی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں خیبر ایجنسی میں بھی اس طرح کے میچ منعقد کئے جائیں گے، آفریدی نے بڑے جذبے کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی