امریکی ٹینس سٹاربہنوں کومرد کہنے کا اولمپک کمیٹی نے نوٹس لے لیا

امریکی ٹینس سٹاربہنوں کومرد کہنے کا اولمپک کمیٹی نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


زیوریخ(آن لائن) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر کے توہین آمیز ریمارکس کا نوٹس لے لیا، انہوں نے امریکی ٹینس اسٹارز بہنوں سرینا ولیم اور وینس ولیم کو مرد قرار دیا تھا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر سے وضاحت طلب کرلی، الزام ثابت ہونے پر روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر آئی او سی کی رکنیت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ولیمز سسٹرز کے خلاف جنسی امتیاز برتنے پر روسی فیڈریشن کے صدر پر ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن پہلے ہی پچیس ہزار ڈالر جرمانہ کر چکی ہے اور ایک سال تک ان کی خواتین ایونٹس میں شرکت پر بھی پابندی عائد ہے۔