پنجاب پراونشل کوآپرٹیو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچوں میں اپالو کلب اور شاہدرہ کرکٹ کلب کو ہرا دیا

پنجاب پراونشل کوآپرٹیو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچوں میں اپالو کلب ...

لاہور(پ ر) پنجاب پراونشل کوآپرٹیو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچوں میں اپالو کلب اور شاہدرہ کرکٹ کلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں اپالو کلب کی ٹیم 174رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ محمد وسیم 35اور شرجیل نے 29رنز بنائے۔ کوآپرٹیو بینک کے محمد وحید، ارسلان بٹ، قیصر نوید، خرم ہمایوں اور انعام جاوید نے2,2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کوآپرٹیو بینک نے مطلوبہ سکور37ویں اوورز میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا، مبین حمید 87، محمد وحید57اور محمد وقاص نے 27ناٹ آﺅٹ سکور کیا۔ دوسرے میچ میں کوآپرٹیو بینک نے 35اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر332رنز بنائے۔

 مبین حمید 133لقمان شوکت69، اسد علی 33اور شہزاد جاوید نے 28رنز بنائے شاہدرہ کلب کے احسان نے 42رنز دیکر3اور زاہد ملک نے60رنز دیکر2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ شاہدرہ کب کی ٹیم 35اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 220رنز بنا سکی۔ رضوان ملک67، حسنین41، محبوب ملک 26اور ملک زاہد نے 23رنز بنائے۔ کوآپرٹیو بینک کے انعام جاوید نے 49رنز دیکر 2اور خرم ہمایوں نے 36رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی