پاکستان کرکٹ کرکٹ ماہرین نے دبئی ٹیسٹ کیلئے کینگروزکو فیورٹ قرار دےدیا

پاکستان کرکٹ کرکٹ ماہرین نے دبئی ٹیسٹ کیلئے کینگروزکو فیورٹ قرار دےدیا

  

لاہور(آئی این پی)کرکٹ ماہرین نے دبئی ٹیسٹ کے لئے کینگروزکو فیورٹ قرار دے دیا،کہتے ہیں قومی شاہینوں کو فتح کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہوگا۔سابق کرکٹرز نے یو اے ای کی کنڈیشنز میں آسٹریلیا سے ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد مصباح الیون کے لئے پہلا ٹیسٹ کڑا امتحان قراردیا اور کہا کہ چار روزہ میچ میں پاکستان اے کی کامیابی سے ٹیم پاکستان کا اعتماد بحال ضرور ہوا تاہم ٹیسٹ میچ ٹیم پاکستان کیلئے ٹف ہے۔

سابق کرکٹرز کے مطابق ناکامیوں کے بعد قومی شاہینوں کا ٹیسٹ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا کیونکہ بلے باز یو اے ای کی کنڈیشنز میں آسٹریلین فاسٹ اٹیک تو دور کی بات اسپئینرز کو بھی اچھا کھیل نہیں رہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح اور یونس خان سمیت تمام بلے بازو¿ں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -