انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ، عامر اطلس اور مصر کے عمرعبد المغید فائنل میں پہنچ گئے

انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ، عامر اطلس اور مصر کے عمرعبد المغید فائنل میں ...

اسلام آباد (اے پی پی) عامر اطلس اور مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغید نے چیف آف دی ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ چیمپیئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ مہمان خصوصی ہونگے۔مصحف علی میر سکواش کمپلکس میں بدھ کے روز چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغید اور قطر کے کھلاڑی عمار التمیمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں عمر عبد المغیدنے42 منٹ کے ایک آسان مقابلے کے بعد عمار التمیمی کو 11-8 ، 11-8 اور 11-9 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں عامر اطلس اپنے بھائی دانش اطلس کو 11-9 ، 5-11،11-13 ، 14-12 اور 11-5 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ، اس موقع پر مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل محمد یوسف چوہدری اور ایئر مارشل جمشید خان تھے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید رضی نواب بھی موجود تھے، فائنل میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش چیمپیئن شپ ، فائنل میں عامر اطلس کامقابلہ مصرکے عمر عبد المغید سے(آج) ہوگا۔ جس کے مہمان خصوصی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ مہمان خصوصی ہونگے جو کہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی