قائد اعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی سلور کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ گروپ اے کے میچز میں پی ٹی وی کا مقابلہ کوئٹہ بیرز سے نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں، لاہور ایگل کا مقابلہ پی آئی اے سے ایل ایل سی گراﺅنڈ لاہور اور کراچی زبیراز کا مقابلہ کے آر ایل سے یوبی ایل گراﺅنڈ نمبر 1 کراچی میں ہوگا۔ گروپ بی کے میچز میں فیصل آباد وولفزکا مقابلہ حبیب بینک لمیٹڈ سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میںہوگا۔ ابیٹ آبافالکن اوراسٹیٹ بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ہوگا ۔

جبکہ سیالکوٹ سٹالینز اور ایس ایس جی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹکراﺅ جناح سٹیڈیم، سالکوٹ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کے میچز مختلف شہروں میں کھیلے جارہے جن میں اسلام آباد،لاہور، کراچی، فیصل آباد، ایبٹ آباد ، حیدر آباد، بہاولپور، سرگودھااورسیالکوٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پی ٹی وی ، کوئٹہ بیرز، لاہور ایگل، پی آئی اے، کراچی زبیراز ، کے آر ایل ، حیدر آباد ہاکس ، فیصل آباد وولفز، حبیب بینک لمیٹڈ ،ابیٹ آبافالکن،اسٹیٹ بینک ، سیالکوٹ سٹالینز ، ایس ایس جی سی اور بہاولپور اسٹیگز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی