ما نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دوسرے ون ڈے میں میچ کل مدمقابل ہونگے

ما نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دوسرے ون ڈے میں میچ کل مدمقابل ہونگے

ﺅنٹ مانگانوئی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو ماﺅنٹ مانگانوئی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں پروٹیز ٹیم نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں اے بی ڈی ویلیئرز کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ پروٹیز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پروٹیز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتی ہے جو اس کا مقصد ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد پروٹیز ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی