دھونی سری لنکا کےخلاف ابتدائی تین ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے

دھونی سری لنکا کےخلاف ابتدائی تین ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے

  

  نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی آرام کی غرض سے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شرکت نہیں کریں گے ان کی جگہ ویرات کوہلی کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ کے ساتھ معاوضوں کے تنازعے پر ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ ہفتے بھارتی دورے کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی جس کے متبادل کے طور پر سری لنکا کی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم سے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، شیکھر دھون، اجنکیا راہانے، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، وردھمین ساہا، روی چندرن ایشون، روندرا جدیجا، محمد شامی، امیش یادیو، ایشانت شرما، امیت شرما، مرلی وجے، ورن ایرن اور اکشر پاٹیل شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -