ایشز سیریز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت نومبر میں شروع ہوگی

ایشز سیریز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت نومبر میں شروع ہوگی

  

لندن(اے این این ) اگلے برس انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت نومبر میں شروع ہوگی۔ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سیریز کے لئے ٹکٹیں تمام اہم مقامات پر دستیاب ہونگی جنکی تارےخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز اگلے برس جون میں شروع ہوگی ۔

سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ، ایک ٹوئنٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔انگلینڈ کی سرزمین کھیلی جانے والی اس سیریز کاآغاز آسٹریلوی ٹیم پریکٹس میچز سے کرے گی۔

پہلا پریکٹس میچ 25 سے 28جون تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 4جولائی تک کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12جولائی تک کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے آسٹریلوی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 23 سے 25 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا ککرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 29 جولائی سے 2 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا ۔5ویں ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے آسٹریلوی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ میچ 14 سے 16 اگست تک کھیلا جائیگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -