متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

  

دبئی (اے این این) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اس وقت پاکستان اے کی ٹیم کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیاں ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا ۔ اس حوالے سے یو اے ای کی ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ اس سیریز سے یو اے ای کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بھر پور موقعہ ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے مواقع دینا چاہتے ہیں اور یہ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگی اور اپنے شائقین کو جیت کا تحفہ دے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -