ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ میچ، اوٹاگو نے سکاٹ لینڈ کو شکست دےدی

ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ میچ، اوٹاگو نے سکاٹ لینڈ کو شکست دےدی

 ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ ایسوسی ایٹ ورام اپ میچز، اوٹاگو نے سکاٹ لینڈ کو 67 رنز سے ہرا دیا۔ کائل کوٹزر کی شاندار سنچری بھی سکاٹ لینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی۔ انہوں نے 128 رنز بنائے۔ گزشتہ روز لنکن میں کھیلے گئے ففٹی اوورز وارم اپ میچ میں اوٹاگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔ کپتان ایرن ریڈمونڈ 71 ، ڈیرک ڈی بارڈر 69، مچل بریسویل 65 اور این روبرٹسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے مائیکل لیزک اور میٹ واچن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 294 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کائل کوٹزر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 128 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ رچی بیرنگٹن 54 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ اوٹاگو کی جانب سے نک بیئرڈ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی