کین ولیمسن انجری کے باعث جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

کین ولیمسن انجری کے باعث جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

  

 ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن فٹنس مسائل کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ کین ولیمسن مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے انہیں سیریز کے بقیہ دو میچوں میں بھی ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کین ولیمسنچیمپئنز لیگ ٹی 20 کے دوران کلائی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ ولیمسن جنوبی افریقہ سے سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -