آسٹریلوی ڈومیسٹک کپ،کوئنز لینڈ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو شکست دے دی

آسٹریلوی ڈومیسٹک کپ،کوئنز لینڈ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو شکست دے دی

  

 سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ، ساﺅتھ آسٹریلیا نے تسمانیہ اور کوئنز لینڈ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں ساﺅتھ آسٹریلیا نے تسمانیہ 37 رنز سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 295 رنز بنائے۔ ٹام کوپر نے 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ہمیش کنگسٹن، زاویئر دوہرٹی اور ایوان گلبس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ تسمانیہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز سکور کر سکی۔ بین ڈنک 92 اور جوناتھن ویلز 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کین رچرڈ سن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اور میچ میں کوئنز لینڈ نے ویسٹرن آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔ کوئنز لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز بنائے جس میں عثمان خواجہ کی 120 رنز کی دلکش اننگز شامل تھی۔ کرس ہرٹلے 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ کریگ سمنز 98 اور مائیکل کلنگر 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -