سرمایہ کاری متاثرہونے سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا: خاوررشید

سرمایہ کاری متاثرہونے سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا: خاوررشید

  

لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر خواجہ خاور رشید نے کہاہے کہ موجودہ دور دھرنوں کامتحمل نہیں ہو سکتا،دھرنا سیاست سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک عوام کے بنیادی حقوق غضب کرکے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔خاور رشید نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا عمل بری طرح متاثر ہونے کے باعث غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نومولود سیاستدان احتجاجی سیاست کی آڑ میں ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں مگر دونوں سیاستدان جھوٹے نعرے بازاپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید :

کامرس -