سینکو ٹریڈرز بحرین اورپیمکوکے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سینکو ٹریڈرز بحرین اورپیمکوکے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  

لاہور ( خبرنگار) پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی فنی و عملی معاونت کے نتیجے میں سینکو ٹریڈرز بحرین اور پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی (پیمپکو) کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پردستخط ہوئے- معاہدے پر دستخطوں کی تقریب پیمپکوآفس میں ہوئی - چیئرمین سینکو ٹریڈرز محمد عثمان اور کمپنی سیکرٹری پیمپکو شہزاد اقبال نے اپنے ادارو ںکی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے- ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈلبنی پٹھان اور ڈائریکٹر سہیل سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے- ایم او یو کے مطابق سینکو ٹریڈرز بحرین، پیمپکو کی طرف سے فراہم کی جانے والی سلاٹرنگ، فریزنگ ، پیکنگ اور ملکی سطح پر گوشت کی ایکسپورٹ کی سہولیات استعمال کرے گی - پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے سینکو ٹریڈرز بحرین کے نمائندوں کے جولائی میں دورہ لاہور کے دوران ان کی محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور پیمپکوکے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ان کے لاہور میٹ پروسیسنگ کمپلیکس کے دورہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

اور انہیں پاکستان سے گوشت کی امپورٹ کے حوالے سے فنی و عملی معاونت فراہم کی تھی-

مزید :

کامرس -