کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد کا زرعی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق

کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد کا زرعی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ الحاق ہوگیا ہے۔ اب کوآپریٹو ٹریننگ کالج فیصل آباد اور کوآپریٹو ٹریننگ سنٹر بہاولپور میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد باضابطہ ڈگری جاری کرے گی۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے اجلاس میں کیا۔ اس سلسلہ میں پہلا ڈپلومہ پروگرام کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے شروع کیا جارہا ہے۔

سلیبس کی تیاری اور ٹریننگ پروگرام ترتیب دینے کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین اور محکمہ کوآپریٹو پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ جو تمام پروگرامز کو موجودہ حالات کے مطابق ترتیب دے گی۔ اس سے ایک طرف ٹریننگ کا معیار بہتر ہوگا اور دوسری طرف شرکاءکو زرعی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری ملے گی۔

مزید :

کامرس -