امریکہ ،ایبولہ اسکریننگ کا دائرہ 5ہوائی اڈوں تک بڑھانے دیا گیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں ایبولا اسکریننگ کا دائرہ 5 ہوائی اڈوں تک بڑھا دیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا کہ ایبولا کی مہلک بیماری کی اسکریننگ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے طے کیا کہ مغربی افریقہ کے تینوں ملکوں سے امریکہ آمد پر تمام کے تمام مسافروں کی ملک کے پانچ ہوائی اڈوں پرمکمل اسکریننگ ہوگی۔پانچ ایئرپورٹ میں نیویارک کا ’کنیڈی ایئرپورٹ‘، نیوآرک لبرٹی، واشنگٹن کا’ ڈلیس‘، شکاگو کا اور ایٹلانٹا کا ’ہارٹس فیلڈ جیکسن‘ کا ہوائی اڈا شامل ہیں۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہا کہ ایبولا کے خطرے کے پیش نظر امریکہ سفری پابندیاں لگانے کے حق میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ سفری پابندی لگائے جانے کی صورت میں بیرون ملک سے امریکہ آنے کے خواہش مند افراد بیماری کی علامات چھپانے یا اسکریننگ سے بچنے کے حربے ڈھونڈ لیں گے جن کا شمار کرنا، اسکریننگ سے گزارنا یا ا±ن کی تشخیص کرنا ایک مشکل مرحلہ ہو جائے گا تاہم انھوں نے بتایا کہ صدر براک اوباما اِس بات پر رضامند ہیں کہ ضروری نوعیت کی ’اضافی سفری قدغنیںلگائے جانے سے متعلق غور کیا جاسکتا ہے۔بقول ا±ن کے صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اِن مجورہ نئے ضابطوں کے نتیجے میں امریکیوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔