برطانوی شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت اپریل میں متوقع

برطانوی شاہی جوڑے کے بچے کی ولادت اپریل میں متوقع

لندن (بیورورپورٹ)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے ہاں آئندہ سال اپریل میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے یہ بات ایک سرکاری بیان میں کی گئی ہے جوڑے کی سرکاری رہائش گاہ کنگسٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج خوشی سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اپریل 2015 میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈچز دو ماہ سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ منگل کو عوامی سطح پر نمودار ہوں گی۔

مزید : عالمی منظر