سپیریئر یونیورسٹی لاہو رکے طلباﺅ طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

سپیریئر یونیورسٹی لاہو رکے طلباﺅ طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)سپیریئر یونیورسٹی لاہو رکے طلباﺅ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے اس یونیورسٹی کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز کے سیکریٹری جنرل جناب آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرتاہے ۔

 اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباءو طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔ اس موقع پر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ برکت علی انجم نے شرکاءکو بتایا کہ سٹاک ایکسچینج فنانشل لٹریسی پروگرام کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑھانے کی بنیاد بنے گاجو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔

مزید :

کامرس -