پاک بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے‘پاکستانی ہائی کمشنر

پاک بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے‘پاکستانی ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے چاہئیں۔ لند ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی جیسے مسائل سے گزر رہا ہے۔ ہمیں دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج بنانے کے لئے کام کرنا ہے۔ اس وقت بیرونی دنیا کو پاکستان کے لئے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -