آن لائن شاپنگ:کے موڈاٹ پی کے کاموبائل ایپ متعارف کرنے کا اعلان

آن لائن شاپنگ:کے موڈاٹ پی کے کاموبائل ایپ متعارف کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر )kaymu.pk نے حال ہی میں پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے لئے اپنی نئی موبائل ایپ کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ kaymu.pk نے پاکستان میں سمارٹ فون کے صارفین کے لئے نئی موبائل ایپ متعارف کی ہے جس کا مقصد پاکستان میں آن لائن شاپنگ انڈسٹری کا فروغ اور پاکستان میں آن لائن خریداری کو صارفین کے لئے مزید آسان کرنا ہے۔ اس موقع پر Kaymu پاکستان کے مینیجر آدم داﺅ د نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا © ’ہماری نئی موبائل ایپ پاکستان میں ان لوگوں کو آن لائن خریداری میں انتہائی سہولت فراہم کرے گی جن کی کمپیوٹر تک مستقل رسائی نہیں ہوتی۔

 ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ نئی موبائل ایپ پاکستان میں ای کامرس سیکٹر کی ترقی اور فروغ میں مزید معاون ہوگی‘۔ kaymu.pk کی اس نئی موبائل ایپ کے ذریعے اب پاکستان میں خریدا ر کہیں بھی اپنی پسندیدہ اشیاءکو آن لائن خرید سکتے ہیں جبکہ فروخت کنندگان اس موبائل ایپ کے ذریعے اپنی فروخت شدہ اشیاءکو نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ نئی اشیاءکو بھی آن لائن بیچنے کے لئے اپنے اکاﺅنٹ میں شامل کرسکیں گے۔ پاکستان میں حال ہی میں 3G سروس کے متعارف کئے جانے کے بعد موبائل فونز کے ذریعے ای کامرس سیکٹر میں مزید ترقی کی بہت توقع کی جارہی ہے جبکہ Kaymu کی یہ نئی موبائل ایپ اس ترقی میں مزید معاون ثابت ہوگی۔ Kaymu کی نئی موبائل ایپ گوگل پلے سٹور سے اینڈرائیڈAndroid موبائلز کے لئے بالکل مفت ڈاﺅنلوڈ کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -