ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی پہلی کھیپ روانہ کردی

ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی پہلی کھیپ روانہ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اکنامک رپورٹر )ایران کی طرف سے پاکستان کو مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی پہلی کارگو برآمد کر دی گئی ۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق126میٹرک ٹن ایل پی جی کا پہلا کارگو پاکستان کو برآمد کیا گیا ہے۔نیشنل ایرانی آئل مصنوعات کی تقسیم کمپنی میں ایک سینئر اہلکار علی حاکمتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایل پی جی سات ٹرکوں میں بھیجی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان اور دیگر ممالک کو ایل پی جی کی برآمدات کے اضافے کےلئے بات چیت کر رہا ہے۔ مغربی معاشی پابندیوں سے قبل ایران 3.5ارب ڈالر مالیت کی سالانہ ایل پی جی کرتا رہا۔ایرانی کسٹم انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ سال 2.2ارب ڈالر مالیت کی 2.5ملین ٹن ایل پی جی برآمد کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں بارہ فی صد ہے۔
تاہم کسٹم کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایران نے 1.731ارب ڈالر مالیت کی 1.8ملین میٹرک ٹن ایل پی جی برآمد کی۔

مزید :

کامرس -