ایشیئن سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

ایشیئن سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

  

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیئن سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو حصص کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی بازار حصص میں تیزی اور یورپین سنٹرل بینک کی جانب سے بانڈز کے پروگرام میں توسیع کا امکان ہے۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں قبل از دوپہر حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر1.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگرعلاقائی مارکیٹوں میں ہانگ کانگ0.62فیصد، سڈنی 0.84 فیصد اور سیﺅل میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شنگھائی میں حصص کی قیمتیں فلیٹ رہیں۔ سنگاپور اور کوالالمپور کی حصص مارکیٹس قومی تعطیل کے باعث بند رہیں۔

مزید :

کامرس -