جرمن حکومت اسلحے کی برآمد کے معاہدوں کو خفیہ رکھ سکتی ہے، آئینی عدالت

جرمن حکومت اسلحے کی برآمد کے معاہدوں کو خفیہ رکھ سکتی ہے، آئینی عدالت

  

برلن (آئی این پی)جرمنی کی وفاقی آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت اسلحے کی تجارت کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے تک خفیہ رکھ سکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسلحے کی تجارت کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے تک خفیہ رکھ سکتی ہے تاہم برلن حکومت پر لازم ہے کہ وہ بنیادی طور پر اراکین پارلیمان کو اس بارے میں مطلع کرے کہ سلامتی سے متعلق وفاقی کونسل نے جنگی ساز و سامان کی فروخت سے متعلق کسی معاہدے کی منظوری دی ہے کہ نہیں۔

جرمنی کی ماحول دوست گرین پارٹی کے تین اراکین نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ حکومت کو ہتھیاروں کی تجارت کے معاملات میں شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ آئینی عدالت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ان افراد کو جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے

مزید :

عالمی منظر -