ایم سی بی نے پہلی سہماہی میں سب سے زیادہ 9.7 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا
لاہور (آن لائن)مسلم کمرشل بنک(ایم سی بی)نے 30ستمبر کو ختم ہونے والی رواں مالی سال کی پہلی سہماہی میں سب سے زیادہ 9.7 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا، ایم سی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔ ایم سی بی بینک کے چیئر مین میاں محمد منشاءکی صدارت میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک نے سب سے زیادہ 9.7 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے ، جبکہ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں بینک کو 9.4 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع ہوا تھا۔ مالیاتی نتائج کے مطابق امسال بینک کی شرح نمو 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بینک کی جانب سے اپنے حصص یافتگان کے لئے 16.28 روپے فی حصص منافع دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بینک نے اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے 4 کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا ہے۔