گندم کا پیداواری انعامی مقابلہ‘ رحیم یار خان سرفہرست

گندم کا پیداواری انعامی مقابلہ‘ رحیم یار خان سرفہرست

رحیم یارخان( اے پی پی )گندم کے پیداواری انعامی مقابلہ 2013-14میںضلع رحیم یار خان کی صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر نما یاں رہا ۔ رحیم یا رخان کے کا شتکاروں نے صوبائی سطح پر تیسرا انعام،ڈویژن کی سطح پر دوسرا اور تیسر ا انعام حاصل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امتےاز احمد ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع) نے زیادہ گندم اگاﺅ کے انعامی مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکو مت پنجاب شعبہ زراعت کی پیداواری حالت میںخاطرخواہ اضافے اور کا شتکاروں کی حو صلہ افزائی کیلئے تا ریخی نو عیت کے تر غیبی اقدامات کر رہی ہے۔اس سلسلہ میںگندم کے پیداواری انعامی مقابلہ 2013-14میں ضلع رحیم یار خان صوبہ پنجاب میں نما یاں رہا۔صوبائی سطح پر تحصیل خان پورسے مو ضع ججہ عبا سیاں کے زمیندارمحمد حسنین خالدنے 80.51 من فی ایکڑ پیداوار حا صل کر کے صو بہ پنجاب میں تیسری پو زیشن لے کر 75 ہارس پاور ٹریکٹر کا انعام حاصل کیا ہے۔ڈویژن کی سطح پر تحصیل صادق آبادسے مو ضع شہباز پورکے زمیندار محمد طا رق نے 72.45 من فی ایکڑ پیدا وار حا صل کر کے ڈویژن بہاول پور میں دوسری پوزیشن لے کر 60 ہارس پاور ٹریکٹرکا انعام حا صل کیا ہے۔ تحصیل خان پور سے چک 107/1L کے زمیندارمحمد الیاس نے72.26 من فی ایکڑ پیداوار حا صل کر کے ڈویژن بہاول پور میں تیسری پوزیشن لے کر50 ہارس پاور ٹریکٹر کا انعام حا صل کیا ہے۔ پیداواری انعامی مقابلہ گندم 2013-14 کے تحت ضلعی سطح کے اور تحصیل سطح کے اول ،دوم اورسوم آنے والے کاشتکاروں میں تقسیم انعام کی تقریب جلد منعقد کی جا ئے گی۔

اورانعام یافتگان زمینداروں میں زرعی آلات بطور انعام بالترتیب ٹریکٹر،لیزر لینڈ لیولر اورآٹومیٹک ویٹ تھریشر دیئے جا ئیں گے۔

مزید : کامرس