لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

          لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزتیز ی کارجحان رہا - مجموعی طور پر112کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔26 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔13کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ73کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس4.00پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5285.86پر بندہوا ۔ مارکیٹ میںکل22لاکھ8 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ21ہزار600 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے7 لاکھ57 ہزار حِصص۔غریب وال سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے3 لاکھ25ہزار حصص۔ جبکہ سمٹ بنک لمیٹڈ کے3 لاکھ9 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ ایگزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔

 جس کی قیمت12.72روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی میک پیک فلمز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.40روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس