تیل سے بجلی کی پیداوار کیلئے پی ایس او کو مزید15 ارب روپے جاری

تیل سے بجلی کی پیداوار کیلئے پی ایس او کو مزید15 ارب روپے جاری

              کراچی (اکنامک رپورٹر)وزارت خزانہ نے تیل سے بجلی بنانے کےلئے مزید 15 ارب روپے جاری کردیئے ہیں،حکومت یکم جولائی سے اب تک اس شعبے میں 52 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 15 ارب روپے کی یہ رقم آئندہ دو روز میں پاکستان اسٹیٹ آئل تک پہنچ جائے گی اور تیل سے بجلی بنانے کے لیے استعمال ہوسکے گی۔ رقم ملنے سے پی ایس او کے مالی بحران کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی جسے مختلف اداروں سے تقریباً 232 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے وسط تک بجلی کے شعبے کے لیے 52 ارب روپے سبسڈی جاری ہوچکی ہے۔

مزید : کامرس