کینیڈا کے فوجیوں پر کار حملہ، ایک فوجی ہلاک

کینیڈا کے فوجیوں پر کار حملہ، ایک فوجی ہلاک

  

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے شہر مونٹریال کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے کینیڈین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطاق کیوبک کی صوبائی پولیس کی ایک خاتون ترجمان جینیویو برونو نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے فوجی کو کم زخم آئے تھے اور وہ زندہ ہے۔ حکام اس واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا کینیڈا کے فوجیوں کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کا کوئی تعلق انتہا پسند مسلمانوں سے تھا یا نہیں۔ ان فوجیوں کے نام ان کی فیملی کی گزارش پر مخفی رکھے گئے ہیں تاہم مبینہ قاتل اور گاڑی کا ڈرائیور، 25 سالہ مارٹن کوٹیور روئلاؤ پولیس کے تعقب کا شکار ہو کر مارا گیا ہے۔ اس واقعے سے واقف ایک اہلکار نے مشتبہ شخص کے نام کی تصدیق کر دی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسلم انتہا پسندی کا حامل تھا

مزید :

عالمی منظر -