او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت سے ادائیگیوں میں بہتری آئیگی وزارت خزانہ
اسلام آباد(آن لائن)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل )کے آئندہ ماہ سرکاری حصص کی فروخت اور سکوک بانڈز کے اجراءسے غیر ملکی ادائیگیوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ماہ او جی ڈی سی کے سرکاری حصص کی بین الاقوامی سرمایاکاروں کو فروخت کا عمل کر لے گی جس سے قومی خزانے میں 80کروڑ ڈالر آنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ سکوک بانڈز کے اجراءسے بھی 1ارب ڈالر تک مل جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر 1ارب 80کروڑ ڈالر کی رقم آنے سے بیرونی ادائیگیوں کو تواز ن بہتر ہوجانے کی امید ہے ۔