شمالی کوریا نے امریکی شہر ی جیفری فو لی کو رہا کر دیا، امر یکہ کا خیر مقدم

شمالی کوریا نے امریکی شہر ی جیفری فو لی کو رہا کر دیا، امر یکہ کا خیر مقدم

واشنگٹن (آن لائن)شمالی کوریا نے جیفری فولی کو رہا کردیا ہے ، جنہیں مئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق ، رہائی کے بعد وہ اِس وقت ملک واپس آرہے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس اور محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رہائی کے اِس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا باقی قید دو امریکیوں میتھیو مِلر اور کنیتھ بائے کو بھی جلد آزاد کر دے گا۔ جیفری پر الزام تھا کہ اپنے ہوٹل میں انھوں نے بائیبل کی ایک کاپی رکھی تھی۔ انھیں ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا ، جب وہ ملک واپسی کے سفر پر تھے۔ واشنگٹن میں منگل کی پریس بریفنگ سے سوال پر جوش ارنیسٹ نے بتایا اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے امریکا کی طرف سے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ قید باقی دو امریکیوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔ اب بھی میتھیو مِلر اور کنیتھ بائے شمالی کوریا کی حراست میں ہیں۔

مزید : عالمی منظر