مندے کے بادل چھٹ گئے انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا

مندے کے بادل چھٹ گئے انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں عبور کر گیا

  

                          کراچی(اکنامک رپورٹر )کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روزسے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 29700 ,29800اور 29,900کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں72 ارب82کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.96فیصد زائدجبکہ 50.07فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ،توانائی اورآٹوموبائل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس30025پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان اور سپریم کورٹ کی جانب او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کی اجازت کی وجہ سے بدھ کو سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری کی ہے ،جس کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 246.12پوائنٹس اضافے سے 29940.39پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 391 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،140کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں72ارب 82 کروڑ59لاکھ 49ہزار 106روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب 79ارب 78کروڑ7لاکھ 77ہزار 886روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ25لاکھ33ہزار 120شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں2کروڑ 87لاکھ 15ہزار850شیئرز زائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت415.00روپے اضافے سے 8715.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت299.99روپے اضافے سے 11699.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت77.10روپے کمی سے8699.00جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت25.59روپے کمی سے 1073.50روپے ہوگئی ۔بدھ کو میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ90لاکھ45ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے29.01روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ44لاکھ 6ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت39پیسے اضافے سے8.70روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس117.15پوائنٹس اضافے سے 19862.25پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس255.18پوائنٹس اضافے سے 47758.74جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 244.00پوائنٹس اضافے سے 22102.63پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -