برآمدی ہدف حاصل کرنے کےلئے لیدر انڈسٹری کو یکساں مواقع فراہم کرناہونگے:محمدمصدق

برآمدی ہدف حاصل کرنے کےلئے لیدر انڈسٹری کو یکساں مواقع فراہم ...
برآمدی ہدف حاصل کرنے کےلئے لیدر انڈسٹری کو یکساں مواقع فراہم کرناہونگے:محمدمصدق

  

لاہور(پ ر)پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن گزشتہ کچھ عرصہ سے اس کوشش میں ہے کہ لیدر انڈسٹری کو ایک ایکسپورٹ انڈسٹری ہونے کے ناطے ترجیجاتی درجہ ملناچاہئے جیساکہ پاکستان کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں شامل کئی ممالک کی انڈسٹری کو کئی ممالک کی انڈسٹری کو حاصل ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ٹنیر ز ایسوسی ایشن محمد مصدق نے لاہور آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرس میں کیا۔پریس کانفرس میں نومنتخب چئیرمین محمد مصدق نے ایسوسی ایشن کی مینجنگ کمیٹی کے نئے اراکین کو بلامنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کا تعارف بھی پریس کے سامنے پیش کیا۔ آغا سیدین ۔شا ہد عثمان فواد شفیع اور بدر عالم اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے کے ہمراہ موجود تھے۔ محمدمصدق نے ارباب اختیار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان کی لیدر انڈسٹری یکساں مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستان کی لیدر ایکسپورٹ آئندہ تین سے چار سالوں میں بڑھ کر تین ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -