انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکاراو¿ں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ”دل دھڑکنے دو میں آئٹم سانگ کریں گی ”سونگ“ نامی آئٹم سانگ فلم کے لیے پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، انیل کپور اور شیفالی شاہ پر بھی عکسبند کیا جائے گا جبکہ یہ پہلا آئٹم نمبر ہوگا جس میں انوشکا شرما بھی اپنی ادائیں دکھائیں گی۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے جارہی ہوں جبکہ ” دل دھڑکنے دو “ میںمیرا کردار رنویر سنگھ کی دوست فرح کا ہے اور میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت خوش ہوں رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں پریانکا چوپڑا انیل کپور شیفالی شاہ فرخان اختر، راہول بوس، زرینہ وہاب ، وکرنت ماسے ، پرمیت سیٹھی اور ردھیما سود اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔