ماڈ لنگ اور ٹی وی دونوں میں مصروف ہوں ،علی عباس سید
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل علی عباس سیدنے کہا ہے کہ میں ان دنوں ماڈلنگ اور ٹی وی دونوں میں مصروف ہوں ۔پروڈیوسر یامین ملک کے سوپ ’’لاگے نا جیا‘‘میں یادگار کردار ادا کیا ہے ۔علی عباس سیدنے کہا ہے کہ میں کسی مجبوری نہیں اپنے شوق کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ توجہ ماڈلنگ پر دے رہا ہوں۔
اورمیری خواہش ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی اتنی مضبوط ہو جائے کہ ہم بھارت کا ہر فورم پر مقابلہ کر سکیں لیکن اس کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ شوبز انڈسڑی میں تمام لوگ اصولوں کے ساتھ آگے چلیں ورانہ مسائل ختم ہونے کی بجائے ان میں اضا فہ ہوگا