انٹرنیٹ پر تضحیکی رویوں کے خلاف مونیکا لیونسکی کی مہم

انٹرنیٹ پر تضحیکی رویوں کے خلاف مونیکا لیونسکی کی مہم

نیو یارک(این این آئی) وائٹ ہاو¿س کی سابق ملازم مونیکا لیونسکی، جو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ افیئر کی بناءپر ایک عرصہ تک انٹرنیٹ پر تضحیکی رویے کا شکار رہیں، 13 سال بعد اب سوشل میڈیا کے ذریعے دیگر لوگوں کو اس قسم کے واقعات سے بچانے کے لیے میدان عمل میں اتر آئی ہیں۔

ہندوستانی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ مونیکا لیونسکی نے فلاڈیلفیا میں ایک سیمینار سے جذباتی خطاب کے دوران 1998ءمیں زبان زد عام ہونے والے اپنے اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر اس طرح کے تضحیکی رویوں کے خلاف ایک مہم شروع کررہی ہیں۔مونیکا لیونسکی سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاو¿نٹ کے ذریعے متحرک ہو چکی ہیں۔

مزید : کلچر