فلم”نامعلوم افراد“ میں شامل آئٹم سونگ سے مہوش حیات کی مقبولیت میں اضافہ

فلم”نامعلوم افراد“ میں شامل آئٹم سونگ سے مہوش حیات کی مقبولیت میں اضافہ

کراچی(این این آئی) آئٹم سونگ بھارتی فلموں کے بعد پاکستانی فلموں کا بھی اہم جز بن چکا ہے اوراس کی تازہ مثال مہوش حیات کا فلم ”نامعلوم افراد“ میں آئٹم سو نگ ہے۔ہمایوں سعید نے اپنی فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی“میں آئٹم سونگ شامل کیا جسے پسند کیا گیا لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم”نامعلوم افراد“ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سونگ کرکے زبردست شہرت حاصل کی جبکہ اس حوالے سے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ مجھ پر پکچرائز کئے جانے والے آئٹم سونگ کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوگی۔

، ان دونوں فلموں میں آئٹم سونگ کی مقبولیت کے بعد ان دنوں بننے والی متعدد فلموں میں آم سونگ کو شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید : کلچر