معروف فیشن ڈئزائنر ڈی لا رانتا انتقال کر گئے

معروف فیشن ڈئزائنر ڈی لا رانتا انتقال کر گئے

نیویارک (این این آئی)معروف فیشن ڈیئزائنر آسکر ڈی لا رانتا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ ان کا انتقال نیویارک میں ہوا ہے۔ نصف صدی تک فیشن کی دنیا کی معروف ترین شخصیت ڈی لا رانتا نے سپین میں فیشن ڈئزائننگ کی تعلیم حاصل کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ ڈومینک ری پبلک میں پیدا ہونے والے یہ فیشن ڈیئزائنر رسمی ملبوسات کی تیاری میں مہارت رکھتے تھے۔

مزید : کلچر