میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،مہرالنسائ

میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،مہرالنسائ
 میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی،مہرالنسائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر مہرالنساءنے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں‘ شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے ‘مےرے خلاف سازشےں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ مہرالنساءنے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

کلچر -