محرم کے بعد دوبارہ شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی،صائمہ خان

محرم کے بعد دوبارہ شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی،صائمہ خان
 محرم کے بعد دوبارہ شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی،صائمہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں محرم کے بعد دوبارہ شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی۔خانہ خدا میں حاضری دے کر جو دلی سکون ملا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔صائمہ خان نے کہا ہے کہ سٹیج پر کبھی ایسی پرفارمنس نہیں دی جس کی وجہ سے مجھے کسی تنازع کا سامنا کرنا پڑے اور یہی میری پہچان ہے ،کبھی بھی کسی اداکارہ کے لئے دل میں بغض نہیں رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک ان کی وجہ سے کسی اداکارہ کو سٹیج ڈراموں میں بین نہیں کیا گیا، جو بھی اداکارہ اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے بیہودہ رقص کرے گی اس پر ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم ضرور گرفت کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایک اداکارہ جو حال ہی میں پابندی کا شکار ہوئی ہے ان کے بارے میں اس طرح کی باتیں کررہی ہے کہ جیسے اس میں انکا ہاتھ ہے، انہوں نے کبھی بھی کسی اداکارہ کےخلاف سازشیں نہیں کی اور نہ ہی وہ ایسی گھٹیا حرکت کا تصور کرسکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -