میری آڈیو البم ”آبروئے سخن“میں ہماری موسیقی کی شاندار روایات کی جھلک ہے،ظفر اقبال نیویارکر

میری آڈیو البم ”آبروئے سخن“میں ہماری موسیقی کی شاندار روایات کی جھلک ...
 میری آڈیو البم ”آبروئے سخن“میں ہماری موسیقی کی شاندار روایات کی جھلک ہے،ظفر اقبال نیویارکر

  

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میری آڈیو البم ”آبروئے سخن“میں ہماری موسیقی کی شاندار روایات کی جھلک ہے ۔اس میں شامل تمام گیت اور غزلیں حقیقی موسیقی سے پیار کرنے والوں کےلئے تحفہ ہیں ۔میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام کیا ہے اور کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میںمیوزک انڈسٹری دوبارہ پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر اقبال نیو یارکرنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل میوزک انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتاہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام گلوکارمحنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔میوزک انڈسٹری کی طرح پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔

مزید :

کلچر -